Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا ننگے پاؤں چلنا صحت کے لیے مفید ہے؟

فی زمانہ کئی تحقیقی جائزے محض سوشل میڈیا پر کسی ویڈیو کے شیئر کیے جانے کے بعد کیے گیے ہیں۔ ایسی ہی ایک ویڈیو حال ہی میں ٹک ٹاک پر شیئر کی گئی ہے جس میں ماحول سے جڑنے کے لیے ننگے پاؤں چلنے کی افادیت بیان کی جارہی ہے۔ اس ویڈیو کے پوسٹ کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔  

اس ویڈیو میں ایک کپل کو دکھایا گیا جو جوتوں کے بغیر ہر جگہ گھوم رہا ہے اور ان کا کہنا ہے اس طرح وہ ماحول سے جڑنے کو کوشش کر رہے ہیں اور اپنے بچوں کو بھی اسی ترغیب دے رہیں ہیں ان کے نزیک یہ عمل فطری ہے، اور یہ توازن اور ہم آہنگی کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے اور آپ کے پیروں کے پٹھوں کو مضبوط بناتا ہے۔ اس ویڈیو کو صرف ایک ہفتے میں ایکس پر 4.1 ملین جبکہ ٹک ٹاک پر 50.7 ملین بار دیکھا جاچکا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین میں سے کچھ نے انہیں سراہا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ جوتوں کے بغیر چلنے سے ذہنی صحت کے فوائد حاصل ہوتے ہیں جیسے کہ گراؤنڈنگ یا ارتھنگ (گھاس یا زمین پر اپنے ننگے پاؤں لگانے کا عمل) اوردوسروں نے جسمانی تندرستی میں بہتری کا حوالہ دیا ہے۔جبکہ اکثریت نے ان پر تنقید بھی کی ہے۔

کیا ننگے پاؤں چلنے کا کوئی فائدہ ہے؟

ماؤنٹ سینائی میں پاؤں اور ٹخنوں کی سرجری کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر میگھن کیلی کے مطابق، ننگے پاؤں چلنا برا خیال نہیں ہے، ننگے پاؤں چلنے سے پیروں کے اندر چھوٹے پٹھوں کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے تاکہ مجموعی استحکام میں مدد مل سکے۔

ان کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ ننگے پاؤں چلنا انگلیوں کو مضبوط کرتا ہے ان کی حرکات کرنے کی  حد کو بڑھاتا ہے اور اس عمل سے ان کی طاقت اور توازن پر فائدہ مند اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

ننگے پاؤں چلنے کے سب سے بڑے خطرات کیا ہیں؟

کیلی کے مطابق، ننگے پاؤں چلنے سے مختلف انفیکشن ہونے اور چوٹ لگنے کے خدشات موجود ہیں۔

جبکہ جوتے ان سب سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ بہت زیادہ سردی اور گرمی میں بھی ننگے پاؤں چلنا آپ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ اسی طرح سخت سطحوں جیسے کنکریٹ یا پتھریلی زمین پر چلنے سے پاؤں زخمی ہوسکتے ہیں۔ تو ایسی جگہوں پر جوتے استعمال کیے جائیں۔