جرمن سائنسدانوں نے ایک 62 سالہ شخص پر تحقیق شروع کردی ہے جس نے 29 ماہ میں جان بوجھ کر کووڈ 19کی 217 ویکسین لگوالیں۔
حیرت انگیزطور پر یہ شخص مکمل طور پر تندرست ہے تاہم جرمنی کی جامعہ ایرلینگن نیورمبرگ کے ماہرین نے اس شخص پر تحقیق کی ہے اور اس کی تفصیلات لینسٹ نامی جرنل میں شائع کی ہیں۔
ماہرین نےکہا ہے کہ اس شخص نے دستیاب تمام 8 اقسام کی ایم آر این اے ویکسین لگوائیں لیکن کسی قسم کے سائیڈ افیکٹ نہیں دیکھےگئے ہیں۔ پھر ماہرین کہتےہیں کہ اس شخص میں دو یا تین مرتبہ ویکسین لگوانے والے عام افراد کے مقابلے میں کووڈ 19 کےخلاف اینٹی باڈیز ار امنیاتی خلیات بہت زیادہ پائے جاتے ہیں۔ لیکن دیگر وائرس سے مدافعت ویسے ہی ہے جو عام افراد میں پائی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ جرمن شخص پہلی مرتبہ 2022 میں اس وقت منظرِ عام پر آیا تھا جب وہ 90 ویکسین لگواچکا تھا۔




















