Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا تمام ساس اور چٹنیاں مضر صحت ہیں؟ بہتر کونسی ہیں ماہرین بتادیا

دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو عام کھانوں کو بھی خاص بنانے کے لیے ان میں کچھ چٹنیاں یا ساس شامل کرتے ہیں تاکہ ان کے ذائقہ مزید بڑھا یاجاسکے جیسے مسٹرڈ پیسٹ، کیچپ، سویاس اور مایونیز جبکہ کچھ لوگوں کا کھانا ان کے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ ایسے مصالحہ جات اور ساس کو اکثر ماہرین صحت کے لیے مضر قرار دیتے ہیں کیونکہ ان میں نمک کی زائد مقدار شامل ہوتی ہے، تاہم تمام مصالحہ جات برے نہیں ہیں ان میں کچھ ایسے بھی ہیں جن کی افادیت آپ کو حیران کر سکتی ہے۔

 ایبی شارپ جوکہ ایک رجسٹرڈ غذائی ماہرہیں کا کہنا ہے کہ کچھ مصالحے اور ساس آپ کے کھانے کے ذائقے کو بڑھانے کے ساتھ صحت کے فوائد بھی پیش کرتے ہیں یہاں ان ہی کا ذکر کیا جارہ ہے۔

لوگوں کی اکثریت ایسے ساس اور چٹنیاں خریدتے ہیں جن میں کیلوریز کم ہوتی ہیں تاہم ان کا ذائقہ بڑھانے کے لیے اضافی نمک اور چینی شامل کی جاتی ہیں۔بہت زیادہ نمک سے ہائی بلڈ پریشر، فالج اور امراض قلب کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔تاہم دوسری جانب صحت مند مصالحہ جات کی ایک طویل فہرست موجود ہے جس میں چینی کی مقدار کم لیکن فائبر، پروٹین اور صحت مند چکنائی زیادہ موجود ہوتی ہیں۔

یہاں پر ایسے ہی مصالحہ جات کا ذکر کیا جارہا ہے جو آپ کی صحت کے لیے مفید ہیں۔

مسٹرڈ پیسٹ

مسٹرڈ پیسٹ کی تیاری میں جن اجزاء کو استعمال کیا جاتا ہے ان میں  ڈسٹل سرکہ، سرسوں کے بیج، ہلدی، لہسن پاؤڈر، لیموں کا رس اور نمک شامل ہیں اور اس میں ہر 10 گرام میں صرف چھ کیلوریزموجود ہوتی ہے۔

ہلدی میں کرکیومن نامی مرکب پایا جاتا ہے جو اسے شوخ زرد رنگ فراہم کرتا ہے یہ ایک طاقت ور اینٹی آکسیڈنٹ، اینٹی کینسر اور اینٹی سوزش خواص رکھتا ہے۔  یہ اعصابی نظام کے ساتھ مجموعی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔ تاہم اس میں نمک زیادہ ہوسکتا ہے تو کوشش کریں کہ اسے کم مقدار میں استعمال کریں۔

انگور کا سرکہ

بالسامک سرکہ جو کہ سیاہ انگور سے بنایا جاتا ہے ہیلتھ لائن کے مطابق یہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو خلیوں کو فری ریڈیکلز سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ اس طرح امراض قلب کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

سالسا، ٹماٹر کی چٹنی اور کیچپ

 

ٹماٹر پوٹاشیم، بایوٹین، آئرن اور زنک کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے ان میں لائیکوپین نامی اینٹی آکسیڈینٹ موجود ہوتا ہے، جو سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

حمس

حمس کی افادیت سے کون واقف نہیں، کیونکہ اس کی تیاری میں جن اجزاء کو استعمال کیا جاتا ہے وہ سب ہی سپر فوڈ میں شامل ہیں۔ چنے، تل کا پیسٹ (تہینی)، لہسن اور زیتون کا تیل۔

چنے میں پروٹین، صحت بخش کاربوہائیڈریٹ اور فائبر ہوتا ہے، جبکہ لہسن اور زیتون کے تیل میں انتہائی صحت بخش اجزاء موجود ہوتے ہیں۔

ہاٹ ساس

فوڈ ریوولیوشن نیٹ ورک کے مطابق، ہاٹ ساس میں چند اہم اجزاء جن میں کالی مرچ، نمک اور سرکہ شامل ہے موجود ہوتے ہیں ان سب کا امتزاج آنتوں کے صحت مند بیکٹیریا کی افزائش اور ہاضمے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔

تہینی

تل کے بیجوں سے بنی تہینی پروٹین سے بھرپور ہوتی ہے کیونکہ اس میں پودوں سے حاصل ہونے والا پروٹین موجود ہوتا ہے۔ جبکہ اس میں سیلینیم نامی مرکب بھی پایا جاتا ہے جو سوزش کو کم کرنے کے ساتھ مدافعتی نظام اور دماغی صحت کو فروغ دیتا ہے۔