انتخاب چاہے متوازن غذا کا ہو یا جلد کی حفاظت کی مصنوعات کا دونوں ہی کہیں نہ کہیں آپ کی صحت کو بہتر بناکر آپ کو زیادہ طویل عرصے تک جوان رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
ایک وقت تھا جب خواتین اپنی عمر کے بارے بات کرتے ہوئے شرم محسوس کرتی تھی دراصل اینٹی ایجنگ کا تصور بھی کچھ ایسا ہی ہے یہ عمر بڑھنے کو ایک مسئلہ بنا دیتا ہے لیکن اب یہ سوچ بدل رہی ہے کیونکہ لوگ سمجھنے لگے ہیں کہ عمر بڑھنا ایک فطری عمل ہے کوئی خرابی نہیں تاہم اب خوبصورت نظر آنا صرف جوان دکھنے سے نہیں، بلکہ صحت مند اور خوش رہنے سے جڑا ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ اب بہتر اور صحت مند طریقے سے عمر گزارنے پر زور دیا جا رہا ہے۔
اسکن لونگی ویٹی کیا ہے؟
اسکن لونگی ویٹی کا کوئی باقاعدہ مطلب تو نہیں لیکن اس کا مقصد یہ ہے کہ جلد کو طویل عرصے تک صحت مند، تروتازہ اور جواں رکھا جائے یہاں ان عوامل کا ذکر کیا جارہا جو آپ کی جلد کو متاثر کر کے اس کی عمر بڑھنے کی رفتار کو تیز کر دیتے ہیں۔
سوزش
جدید تحقیق کے مطابق سوزش عمر بڑھنے کی ایک اہم وجہ ہے آلودگی، کیمیکلز اور جدید طرز زندگی کی وجہ سے جسم میں مسلسل سوزش رہتی ہے جو جلد کو نقصان پہنچاتی ہے کولیجن کو کم کرتی ہے اور جھریاں پیدا کرتی ہے۔
نقصان دہ چیزوں سے بچیں
سورج کی تیز روشنی، ٹیننگ بیڈز اور سگریٹ نوشی جلد کے لیے سب سے زیادہ نقصان دہ ہیں۔ تحقیق کے مطابق سگریٹ چھوڑنے سے جلد کی عمر میں نمایاں بہتری آ سکتی ہے۔
مناسب اسکن کیئر اپنائیں
ریٹینول، اینٹی آکسیڈنٹس اور پیپٹائیڈز جیسے اجزاء جلد کے لیے مفید ہیں یہ جلد کی مرمت اور حفاظت میں مدد دیتے ہیں۔
سن اسکرین کا استعمال کریں
سن اسکرین جلد کو نقصان دہ شعاعوں سے بچاتی ہے ماہرین کے مطابق چہرے کی 80 فیصد عمر رسیدگی سورج کی روشنی کی وجہ سے ہوتی ہے۔

نیند اور ذہنی سکون
کم نیند لینا جلد کو نقصان پہنچاتا ہے اور اس کی مرمت کی صلاحیت کو کم کرتا ہے ذہنی دباؤ بھی جلد کی عمر بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
ہارمونز کو توازن میں رکھیں
ہارمونز جلد کی صحت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں خاص طور پر عمر بڑھنے کے ساتھ ان میں جنم لینے والی تبدیلیاں جلد کو متاثر کرتی ہیں۔
ورزش کریں
ورزش خون کی روانی بہتر بناتی ہے اور جلد کو صحت مند رکھتی ہے روزانہ تھوڑی سی چہل قدمی بھی فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر انسان کی جلد مختلف ہوتی ہ، اس لیے اسکن کیئر کا طریقہ بھی اپنی جلد کی نوعیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنانا چاہیے تاہم متوازن طرز زندگی ہی اصل راز ہے جب آپ کی جلد صحت مند، مضبوط اور قدرتی طور پر چمکدار نظر آئے تو سمجھیں کہ آپ درست راستے پر ہیں۔




















