مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز کے ہاتھ میں تھامے مخصوص گلاس کے ایک بار پھر چرچے شروع ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدراور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے مخصوص گلاس کے ساتھ نئی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں ،جوکہ سوشل میڈیا پر آتے ہی چھا گئی ہیں۔
مسلم لیگی رہنما مریم نواز کے ہاتھ میں اکثر اوقات ایک مخصوص گلاس نظر آتا ہے اور یہ گلاس سوشل میڈیا پر کئی بار بحث کا موضوع بھی بن چکا ہے۔
View this post on Instagram
اب ایک بار پھر مریم نواز نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر چند تصاویر شیئر کیں ہیں جس میں سے ایک تصویر میں انہوں نے وہی مخصوص گلاس پکڑا ہوا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مریم نواز کی اِن نئی وائرل تصاویر پر دلچسپ تبصر وں کا سلسلہ جاری ہے۔
چند صارفین کا کہنا ہےکہ یہ ضرور مریم نواز کا ’لکی‘ گلاس ہے جسے وہ اتنی زیادہ توجہ اور اہمیت دیتی ہیں۔
واضح رہےکہ گزشتہ سال وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک مختصر سی ٹوئٹ کرکے اس گلاس کی حقیقت سے پردہ اٹھایا تھا۔
یہ اصل میں عمر و عیار کی زنبیل کا گلاس ہے۔ جھوٹ بولنے والی باجی کو یہ بتایا گیا ہے کہ اس کو پکڑ کر رکھیں گی تو ان کی عیاری پکڑی نہیں جائے گی۔ https://t.co/si2dZsBLcs
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) December 28, 2020
انہوں نے لکھا تھا کہ یہ اصل میں عمر و عیار کی زنبیل کا گلاس ہے، جھوٹ بولنے والی باجی کو یہ بتایا گیا ہے کہ اس کو پکڑ کر رکھیں گی تو ان کی عیاری پکڑی نہیں جائے گی۔
واضح رہےکہ اس سے قبل گزشتہ سال نيب پيشی کيلئے روانگی سے پہلے مريم نواز کے ہاتھ ميں یہ گلاس نظر آيا تھا ، مريم اس گلاس کو بہت احتياط سے تھامے ہوئے گاڑی تک پہنچی تھیں، جس کے بعد ان کے شوہر کيپٹن (ر) صفدر نے بھی اس گلاس کو بڑے احترام سے پکڑاتھا۔
اس گلاس ميں کيا خاص بات تھی اور ہے؟ فی الحال تو اس کی حقیقت پوشیدہ ہی ہے۔




















