Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کو شہباز گل کی گرفتاری سے روک دیا

سندھ ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ شہباز گل کو کراچی میں درج تین مقدمات میں گرفتارنہ کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گل کے وکلا نے عدالت سے استدعا کی کہ شہبازگل کو سرجانی ٹاؤن، بریگیڈ اور رضویہ تھانے میں درج مقدمات میں گرفتاری سے روکا جائے۔

سندھ ہائی کورٹ نے فریقین کو سننے کے بعد آئی جی سندھ  اور دیگر کو 12 جنوری کے لیے نوٹس جاری کردیے۔

قومی اداروں کے خلاف تضحیک آمیز بیان دینے کے معامل میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے پولیس کو گرفتاری سے روکنے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔

شہباز گل کی جانب سے سابق اٹارنی جنرل انورمنصورخان، مصطفی لاکھانی اور ظہور خان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے شہباز گل کی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی۔

وکلا نے مؤقف پیش کیا کہ شہباز گل نے سندھ میں درج مقدمات کالعدم قرار دینے کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے، استدعا ہے کہ جب تک درخواست پر حتمی فیصلہ نہیں ہوجاتا، پولیس کو شہباز گل کو گرفتار کرنے سے روکا جائے۔

عدالت نے پولیس اور پراسیکیوشن سے شہباز گل کے خلاف کراچی میں درج مقدمات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

شہبازگل کی جانب سے درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا کہ میرے خلاف تھانہ سرجانی ٹاون، بریگیڈ اور رضویہ میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ بیان سے متعلق مقدمات لاہور کے تھانہ مانگا منڈی میں درج ہوچکا ہے۔

درخواست گزار کے وکلا نے مؤقف پیش کیا کہ صغرا بائی کیس کی روشنی میں ایک واقعہ کا ایک ہی مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے۔  استدعا ہے کہ کراچی میں درج مقدمات کو کالعدم قراردیا جائے۔

متعلقہ خبریں