Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مغویہ بچی کو سندھ ہائی کورٹ میں پیش کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے مغویہ بچی کو جمعے کے روز عدالت میں طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں کم عمر بچی کے مبینہ اغوا سے متعلق کیس میں مبینہ مغویہ کی حوالگی سے متعلق والدین کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

سندھ ہائی کورٹ نے تفتیشی افسراور دیگر  کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مغویہ بچی کو جمعے کو طلب کرلیا۔

وکیل مدعی کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ مبینہ مغویہ کو شیلٹر ہوم انتظامیہ کے ذریعے طلب کیا جائے جس پرعدالت نے کہا کہ جو بھی متعلقہ افسر مقرر ہے وہی مغویہ کو لے کر آئے۔

مدعی کی جانب سے وکیل نے کہا کہ استدعا ہے کہ ملزم ظہیر سے مغویہ کی ملاقات نہ ہونے پائے جس پر عدالت نے کہا کہ اگر بچی والدین کے پاس جانے کو تیار ہے تو پھر کیا ایشو ہے؟

وکیل مدعی مقدمہ نے بتایا کہ فیملی کورٹ میں دو ماہ سے کیس التوا ہے۔

عدالت نے پوچھا کہ کیا بچی والدین کے ساتھ جانے کو تیار ہے؟ جس پر مدعی کے وکیل نے جواب دیا کہ میڈیکل رپورٹ میں ڈاکٹر نے لکھا ہے کہ بچی جانا چاہتی ہے۔

عدالت نے پھر پوچھا کہ بچی والدین کے ساتھ جانا چاہتی ہے تو فیملی کورٹ نے آپ کی درخواست کیوں مسترد کی؟

مدعی کے وکیل نے جواب دیا کہ ہم نے عبوری کسٹڈی مانگی تھی جیسے عدالت نے مسترد کیا۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا کہ ہم بچی کو عدالت میں طلب کرلیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں