لاہور ہائی کورٹ میں زرعی زمین کے بچاؤ اور ماحولیاتی آلودگی کےخاتمے کیلئے درخواست دائرکردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں درخواست عمرانہ ٹوانہ نے اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی جانب سےدائر کی جس میں وفاقی حکومت، صوبہ پنجاب محکمہ ماحولیات کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ زرعی علاقے تیزی سے ختم کیے جا رہے ہیں۔ زرعی علاقوں کے خاتمے سےماحول خراب اورفضا آلودہ ہورہی ہے۔ آلودگی اور سموگ کے خاتمے کےلئے زرعی اراضی کو محفوظ بنانے کا حکم دیاجائے۔
ایڈووکیٹ اظہرصدیق نے مؤقف پیش کیا کہ شہروں دیہاتوں میں اس پر سختی سے عمل درآمد کرایاجائے اورعدالت زرعی علاقے ختم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کاحکم دے۔
2023کی پہلی آئینی درخواست دائر
دوسری جانب 2023کی پہلی آئنی درخواست لاہورہائی کورٹ میں دائر کی گئی جس کی کاپی بول نیوزنے حاصل کرلی۔
درخواست کرہ زمین کی زندگی کا نیا سال شروع ہونے پر کرہ زمین کو سر سبزرکھنے کے لیے دائر کی گئی۔
درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومت و ترقیاتی اتھارٹیز کو فریق بنایا گیا اورمؤقف اپنایا گیا کہ سبزے کو تیزی سے ختم کیا جارہاہے جس کے باعث آلودگی بڑھ رہی ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ سرسبزگی کو بچانے کے حوالے سے حکومت سخت قوانین بنائے اور ان پر عملدرآمد کروائے۔




















