Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مصالحہ جلیبی سوشل میڈیا پر زیرِِِ بحث

سوشل میڈیا پر مصالحہ جلیبی  کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مصالحہ جلیبی کو آلو کی بجھیا کے طریقے سے تیار کیا ہے لیکن جلیبی کو ثابت رکھا ہے۔

مصالحہ جلیبی کا کبھی کسی نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا یہی وجہ ہے کہ لوگوں کی جانب سے اسے کچھ خاص پسند بھی نہیں کیا جا رہا اور سب اس عجیب و غریب ڈش سے ناپسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو متعدد لوگ لائک کر چکے ہیں جبکہ بہت سے سوشل میڈیا صارفین اس ڈش کے حوالے سے تنقیدی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

اس ویڈیو پر ایک سوشل میڈیا صارف نے کمنٹ کیا کہ یہ کیا بنا دیا۔

:مزید پڑھیں

http://staging.bolnews.com/urdu/trending-on-social-media/2022/12/161671/

اس سے قبل بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں کولڈ کافی میگی تیار کی گئی تھی۔

یہ سچ ہے کہ میگی تو ویسے ہر کسی کی ہی کھائی ہو گی لیکن کبھی بھی کولڈ کافی میگی کھانے کا موقع نہیں ملا ہو گا۔

تاہم اس بار میگی کو ایک الگ ذائقہ دینے کے لیے میگی میں کافی کو شامل کیا گیا۔

متعلقہ خبریں