Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معذور افراد کیلئے سہولیات کی فراہمی کے معاملے پر سیکریٹری قانون کی دوبارہ طلبی

لاہور ہائی کورٹ نے معذورافراد کیلئے سہولیات کی فراہمی کے معاملے پرسیکریٹری قانون کو دوبارہ طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں پنجاب میں معذور افراد کے لیےسہولیات کی فراہمی اور قانون پر عمل درآمد کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس جواد حسن نے ایڈووکیٹ اظہرصدیق کی درخواست پر سماعت کی جبکہ عدالتی حکم کے باوجود سیکرٹری قانون عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

عدالت نے کیس میں ریمارکس دیے کہ سیکریٹری کو بلانے کا مقصد ان کی تعریف کرنا تھی آپ کی ٹیم نے بہت بڑا کام کیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت پر سیکریٹری قانون کو دوبارہ طلب کرتے ہوئے کارروائی 18جنوری تک ملتوی کردی۔

ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا کہ عدالتی حکم پر معذورافراد کے حقوق کے تحفظ کا قانون منظورہوگیا لیکن عمل درآمد نہیں ہورہا۔

وکیل اظہر صدیق کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ قانون میں معذور افراد کا سرکاری نوکریوں میں تین فیصد کوٹہ مختص ہے لیکن اسے نظرانداز کیے جارہے ہیں۔

دائر درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ معذورافراد کے ساتھ مذاق کرنے والوں کو ابھی تک سزا نہیں دی جاسکی۔

یہ خبر بھی پڑھیں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی کے تناسب سے کم نہ کرنے کا اقدام چیلنج

 

متعلقہ خبریں