سندھ ہائی کورٹ نے ایڈمنسٹریٹرزتعینات کرنے کے کیس میں عبوری تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات شیڈول کے بعد ایڈمنسٹریٹرز تعینات کرنے کے کیس میں سندھ ہائی کورٹ نے عبوری تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں عدالت نے کہا کہ عدالتی حکم پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری نجم احمد شاہ پیش ہوئے۔
عبوری حکم نامے میں کہا گیا کہ سیکریٹری سروسز محمد سلیم راجپوت، چیف سیکٹریری کی جانب سے لیاقت علی ابڑو پیش ہوئے۔ الیکشن شیڈول کے بعد کی جانے والے تمام تبادلے واپس لے لیے گئے۔
عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ نمائندہ الیکشن کمیشن نے تقرری اور تبادلوں کی واپسی سے متعلق حقائق جاننے کے لیے وقت مانگا، ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے تمام تقرریاں، تبادلے واپس لینے کی یقین دہانی کروائی۔
سندھ ہائی کورٹ نے عبوری حکم نامے میں کہا کہ دس جنوری کو حقائق سے آگاہ کیا جائے۔ چیف سیکریٹری، سیکریٹری بلدیات کا ذاتی حیثیت میں آنا ضروری نہیں۔
واضح رہے کہ ایڈمنسٹریٹرزکی تقرریاں واپس نہ لینے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ حکومت کو تیسری بار خط لکھا۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک کھولیں
یہ خبر بھی پڑھیں:
کراچی میں حلقہ بندیوں کا معاملہ، فریقین کو 10 جنوری کیلئے نوٹس جاری




















