Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسحاق ڈارکو احتساب عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا، تمام بنک اکاؤنٹس، اثاثے بحال

احتساب عدالت اسلام آباد نے اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس واپس ہونے کے بعد اکاؤنٹس اوراثاثوں سے متعلق فیصلہ جاری کیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو احتساب عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا، عدالت نے اسحاق ڈار کے تمام بنک اکاؤنٹس اوراثاثے بحال کردیے۔

احتساب عدالت نے نیب ریفرنس واپس ہونے کے بعد اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس اور اثاثوں سے متعلق فیصلہ جاری کیا۔

تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے احتساب عدالت نے کہا کہ وزیر خزانہ کے اثاثوں کی ضبطگی ختم ، بنک اکاؤنٹس بھی بحال کرتے ہیں۔ احتساب عدالت نے اثاثے ضبط کرنے کا 2017کا حکم واپس لے لیا۔

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے بنک اکاؤنٹس اور لاہور کا گھر بحق سرکار ضبط کیا گیا تھا، تحریری حکم نامے میں کہا گی کہ اسحاق ڈار کے اثاثے اشتہاری ہونے پر ضبط کیے گئے تھے۔

احتساب عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ اسحاق ڈار سرنڈر کر چکے اور ٹرائل دائرہ اختیار ختم ہونے پر ختم ہو چکا۔ پراسیکیوٹر نے بھی کہا عدالت قانون کے مطابق مناسب آرڈر جاری کر دے۔ اسحاق ڈار کے اثاثوں کی ضبطگی کا آرڈر واپس لیا جاتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں

اس سے قبل احتساب عدالت نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کیخلاف کارروائی روک دی۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نئے ترمیمی آرڈیننس کے تحت کیس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں۔

متعلقہ خبریں