Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ میں افسران کی تقرریاں اور تبادلوں کا معاملہ، چیف سیکریٹری کا بیان حلفی طلب

سندھ میں افسران کی تقرریاں اور تبادلوں کے معاملے پرچیف سیکریٹری سے بیانِ حلفی طلب کرلیا گیا۔

تفصیلات کے سندھ ہائی کورٹ میں بلدیاتی انتخابات سے قبل سندھ میں افسران کی تقرریاں اور تبادلوں اور سیاسی ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کے معاملے پرپی ٹی آئی رہنماؤں اور شہری خادم حسین کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

وکلا نے مؤقف پیش کیا کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد تقرریوں غیر قانونی ہیں۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ سندھ حکومت کے دو سیکریٹریز نے عدالت کو بتایا تھا کسی کے کہنے پر تقرری تبادلے کردیے گئے تھے۔ اے جی صاحب عدالت کو بتایا گیا تھا تبادلے واپس لے لیے گئے ہیں۔

وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ ابھی تک کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کو نہیں ہٹایا گیا جس پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ کیا ناظر کو مقررکردیں؟ اب ناظر کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کی تقرری چیک کرے گا؟

ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ خلاف ضابطہ تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات واپس لے لیے گئے ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے چیف سیکریٹری کا بیان حلفی طلب کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکریٹری بیان حلفی جمع کرائیں، الیکش شیڈول کے بعد کتنے تقرر و تبادلے ہوئے؟

سندھ ہائی کورٹ نے سماعت گیارہ جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ تبادلے اور تقرری سے متعلق بھی رپورٹ بھی بیان حلفی کے ساتھ 11 جنوری کو پیش کی جائیں۔

متعلقہ خبریں