Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سپریم کورٹ نے اعجاز جاکھرانی کو مستقل ضمانت دے دی

اعجاز جاکھرانی نے 311ملین کے نیب ریفرنس میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست داٸر کی تھی۔ 

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں وزیراعلی سندھ کے مشیراعجاز جاکھرانی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

نیب نے اعجاز جاکھرانی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست کی مخالفت نہیں کی۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ نیب قانون کے مطابق ریفرنس پانچ سو ملین سے کم ہے۔

سپریم کورٹ نے اعجاز جاکھرانی کو مستقل ضمانت دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ درخواستگزار نے یقین دہانی کرواٸی ہے کہ وہ سو فیصد ٹراٸل کا حصہ بنے گا، عدالت امید کرتی ہے کہ متعلقہ عدالت ٹراٸل کے عمل کو تیز کرے گی۔ امید ہے دو ماہ میں ریفرنس پر فیصلہ ہوجاٸیگا۔

خاتون گواہ نے کہا کہ یہ ریفرنس سپریم کورٹ کے حکم پر بنایا گیا تھا، جس پرچیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کیا آپ کا بیان ٹراٸل کورٹ میں قلمبند ہوچکا ہے؟

خاتون گواہ مدیحہ ملک نے جواب دیا کہ میرا بیان قلمبند ہو چکا ہے لیکن دھمکیاں دی جا رہی ہے جس پر چیف جسٹس عمرعطابندیال نے کہا کہ آپ کے کوٸی خدشات ہے تو پولیس سے رابطہ کریں۔ آپ کا کوٸی اور مسلٸہ ہے توالگ سے درخواست داٸر کرے۔

عدالتِ عظمٰی نے کہا کہ قانون کا اصول ہے کہ جب تک جرم ثابت نہ ہو جائے وہ بے گناہ ہوتا ہے۔

اعجازجاکھرانی نے نیب ریفرنس میں ضمانت قبل ازگرفتاری کیلٸے رجوع کیا تھا۔

متعلقہ خبریں