Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہور ہائی کورٹ نے مونس الٰہی کے قریبی دوست کی بازیابی پردرخواست نمٹا دی

لاہور ہائی کورٹ نے مونس الٰہی کے قریبی دوست احمد فاران خان کی بازیابی پر درخواست نمٹا دی۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں مونس الٰہی کے قریبی دوست احمد فاران خان کو عدالت کے روبرو پیش کر دیا گیا جس کے بعد جسٹس عالیہ نیلم نے احمد فاران کی بازیابی پر درخواست نمٹا دی۔

لاہور ہائی کورٹ نے فاران خان کو بازیاب کراکے عدالت پیش کرنے کا حکم دے رکھا تھا۔

جسٹس عالیہ نیلم نے محبوس کے بھائی سلیمان ظہیر کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت میں پیش ہونے سے قبل احمد فاران سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ اتنے روز سے کہاں تھے جس کا مختصر جواب دیتے ہوئے احمد فاران خان نے کہا کہ میں یہیں اپنی فیملی کے ساتھ تھا۔

واضح رہے کہ گارڈن ٹاﺅن کے علاقے سے مونس الہی کے قریبی دوست مغوی احمد فاران خان 4 روز بعد گھر واپس پہنچے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مغوی احمد فاران پراسرار طور پر گھر سے لا پتہ ہوا تھے۔

متعلقہ خبریں