Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پولیس کو 8 سال سے لاپتا شہری کو بازیاب کرا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کو آٹھ برس سے لاپتا شہری کو بازیاب کرا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران گذشتہ آٹھ سال سے لاپتا شہری کی عدم بازیابی پرعدالت نے پولیس حکام پر برہمی کا اظہارکیا۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹونے کیس کے تفتیشی افسر ڈی ایس پی سعید رند کو جھاڑ پلاتے ہوئے کہا کہ 2014 سے لاپتا ہے پولیس سراغ لگانے میں نام رہی۔ پولیس کہتی ہے محمد زبیر ازخود لاپتا ہوگیا۔

عدالت نے کہا کہ لاپتا شہری ازخود بھی لاپتا ہو گیا ہے تو بھی تلاش کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ تفتیشی افسر سعید رند نے اسٹریو ٹائپ رپورٹ پیش کی۔

سندھ ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن کو طلب کرتے ہوئے لاپتا شہری کو بازیاب کرا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے جے آئی ٹی اور پی ٹی ایف اجلاس جاری رکھنے کا حکم بھی دیا اورپیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

متعلقہ خبریں