پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئررہنما، اورسابق وفاقی وزیر علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرکی گئی اپنی حالیہ ٹوئیٹ میں احتجاج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں پورے کراچی کو بلدیاتی انتخابات کی منسوخی اور التواء کے خلاف آج شام 4 بجے سندھ اسمبلی کے سامنے احتجاج میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ زرداری مافیا نہیں چاہتا کہ یہ شہر ترقی کرے، وہ صرف ہمارے صوبے اور اس کے وسائل کی لوٹ مار میں مصروف ہیں ۔
جب اقتدار کے عہدوں پر بیٹھے افراد غصے اور تکبر کے ساتھ فیصلے کرتے ہیں تو وہ قوم کے حال اور مستقبل کو خطرے میں ڈال دیتے ہیں!
انسانی طاقت عارضی ہے۔
اللہ کی طاقت ہمیشہ رہنے والی ہے!اللہ تعالیٰ ہم سب کو عاجزی سے رہنے اور آخرت سے ڈرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) January 14, 2023
انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ جب اقتدار کے عہدوں پر بیٹھے افراد غصے اور تکبر کے ساتھ فیصلے کرتے ہیں تو وہ قوم کے حال اور مستقبل کو خطرے میں ڈال دیتے ہیں لیکن انسانی طاقت عارضی ہے اور اللہ کی طاقت ہمیشہ رہنے والی ہے۔
When those sitting in positions of power allow anger & arrogance to influence their decisions, they put the present & future of nations at risk!
Human power is temporary.
Allah’s is Permanent!May He guide us all to be humble today & fearful of the hereafter
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) January 14, 2023
اللہ تعالیٰ ہم سب کو عاجزی سے رہنے اور آخرت سے ڈرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین



















