Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’آج شام 5 بجے تک ہم سب مل کر اس جعلی انتخابات کو ناکام بنائیں گے‘خالد مقبول صدیقی

 ذرائع  کے مطابق ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کراچی اور حیدرآباد کےعوام کے نام ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد کے عوام نے ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر سندھ پر قبضے کا منصوبہ ناکام بنادیا ہے ۔

’کراچی  اور حیدرآباد کے عوام کیلئے آج کا دن ایک خاموش ریفرنڈم ہے‘خالد مقبول صدیقی

 ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی  نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا  کہ کراچی اور حیدرآباد کے لوگوں نے ایم کیو ایم کے حق میں اپنے گھروں میں بیٹھ کر جعلی الیکشن کی قلعی کھول دی ہے  اورعوام نےسندھ کےحقوق پر غاصب لوگوں کو ایک بار پھر ناکام کردیا ہے

ہم جعلی حلقہ بندیوں اور ناقص ووٹر لسٹ کے خلاف پچھلے 6 ماہ سے ہر دروازے پر گئے ، آج شام 5 بجے تک ہم سب مل کر اس جعلی انتخابات کو ناکام بنا دیں گے۔

متعلقہ خبریں