Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بیٹی نے اپنے والد کا خواب پورا کر دیا

والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کا بچہ زندگی میں کامیاب ہو اور ان کے تمام خواب پورے کرے۔

ایسی ہی ایک بیٹی نے پائلٹ بن کر اپنے والد کا خواب پورا کر کے نہ صرف اپنے والد بلکہ سب کا دل جیت لیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں پائلٹ کو ٹیک آف سے پہلے اپنے والد کے پاؤں چھوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں والد کو اپنی بیٹی کو گلے بھی لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

:مزید پڑھیں

http://staging.bolnews.com/urdu/trending-on-social-media/2022/12/765551/

وائرل ہونے والی ویڈیو میں والد کے چہرے پر واضح خوشی کے لہر کو دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اُس ہی جہاز میں پرواز کر رہے ہیں جو ان کے بیٹی ہی ٹیک آف کرینگی۔

 اس ویڈیو کو ایئر320 کے کیپٹن کروٹاڈنیا ہیل نے پوسٹ کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہیں ساتھ ہیں اس ویڈیو پر باپ اور بیٹی کی محبت اور خواب پورا ہو جانے کی خوشی پر مبارک باد بھی پیش کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں