Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ؛ ملک احمد کا پرویز الہیٰ سے رابطہ

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے معاملے میں حمزہ کے مقرر کردہ نمائندے ملک احمد خان نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ سے رابطہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے مقرر کردہ نمائندے ملک احمد خان نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک احمد خان کی جانب سے کیے گئے ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں کے درمیان نگران وزیراعلیٰ کے ناموں پر مشاورت ہوئی۔

اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جلد نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے نام تجویز کیے جائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں؛ ناصر محمود کھوسہ کی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت

واضح رہے کہ گزشتہ روز پرویزالہٰی نے عمران خان کے ساتھ ملاقات کے بعد نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے احمد نواز سکھیرا، ناصرمحمود کھوسہ اور محمد نصیر خان کے نام دیے تھے۔

متعلقہ خبریں