Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کو جواز بناکر مشکوک بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جماعت اسلامی کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے کوئی شکایت ٹھوس شواہد کے ساتھ سامنے نہیں آئی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی جانب سے کچھ نتائج کے اعلان میں تاخیر کو جواز بناکر مشکوک بنانے کی کوشش جاری ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ نتائج میں تاخیر کا سبب مختلف کیٹیگریز پر ذمہ داری کے ساتھ  نتائج مرتب کرنا مقصود تھا، سب سے آخر میں آنے والے نتائج لانڈھی کے تھے، لاںڈہی کی تمام 5 یوسی میں جماعت اسلامی نے اکثریت حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں؛ کراچی بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی نے میدان مارلیا 

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے میڈیا کے ذریعے الزامات عائد کیے جارہے ہیں، اس حوالے سے کوئی شکایت ٹھوس شواہد کے ساتھ سامنے نہیں آئی، الیکشن کمیشن تمام الزامات کی سختی سے تردیداور مذمت کرتا ہے۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے خلاف ملک کے تمام بڑے شہروں میں احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں