خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کا بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کے باعث ان کی عدم موجودگی سیاسی عمل کے لئے مثبت نہیں ہے۔
وفاقی ریلوے وزیر خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی حالیہ ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کراچی کےبلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کی عدم موجودگی سیاسی عمل کیلئے مثبت نہیں ہے، پی پی پی کی کامیابی بالخصوص جماعت اسلامی کاکم بیک خوشگوار ہے۔
کراچی کےبلدیاتی انتخابات میں MQMکی عدم موجودگی سیاسی عمل کیلئے مثبت نہیں
PPPکی کامیابی اوربالخصوص JI(برادرحافظ نعیم )کاکم بیک خوشگوار ھے
دونوں کومبارکباد
کراچی نے PTIکےجعلی مہاتماکی جعلی مقبولیت مسترد کردی
PMLNکابلدیاتی میدان کُھلا چھوڑناخُوداحتسابی کاطلبگار ھے— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) January 17, 2023
انہوں نےدونوں کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی نے پی ٹی آئی کےجعلی مہاتماکی جعلی مقبولیت مسترد کردی ہے اور مسلم لیگ ن کا بلدیاتی میدان کُھلا چھوڑ دیناخُوداحتسابی کاطلب گار ہے۔



















