لاہور ہائی کورٹ نے رات دس بجےکے بعد کاروبارکرنے والی مارکیٹوں کو2 لاکھ روپے جرمانے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں اسموگ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے کہا کہ سارے شہرکو پارکنگ ایریا میں تبدیل کرکے من مانے پیسے مانگے جارہے ہیں۔ عام آدمی اتنے بھاری پارکنگ فیس کیسے افورڈ کرسکتا ہے۔ پارکنگ کمپنی کیا کررہا ہے، ایل ڈی اے کی اجازت کےبغیر کیسے پارکنگ ممکن ہے۔
جوڈیشل کمیشن کی ممبرنے اپنی رپورٹ عدالت پیش کردی جس میں کہا گیا کہ فصلوں کی باقیات جلانے کی بجائے ختم کرنے کی مشینری کےنام پر دیگر مشینری کی ڈیمانڈ بھی کردی گئی۔
عدالت نے کہا کہ ابتدائی طور پر لاہور، گوجرانوالہ اور شیخوپورہ کےاضلاع کےلئے یہ مشینری منگوائی جائے۔ عدالتی فیصلے کی آڑ میں غیرضروری مشینری کا آرڈرنہ دیاجائے۔
لاہور پارکنگ کمپنی کا ڈیٹا عدالت پیش کردیا گیا جس پرممبر جوڈیشل کمیشن نے بتایا کہ پارکنگ کمپنی کی اپنی رپورٹ میں واضح ہے کہ ساری پارکنگ سڑکوں پر ہے۔
عدالت نے غیرقانونی پارکنگ کےخلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرعمل درآمد رپورٹ طلب کرلی۔
عدالت نے کہا کہ لاہورمیں غیرقانونی پارکنگ کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہورہی۔
عدالتی حکم پرڈی جی ایل ڈی اے عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ لاہور پارکنگ کمپنی اورٹریفک پولیس کےاشتراک سے پارکنگ مسائل کا خاتمہ کیاجارہا ہے۔
درخواست گزارکے وکیل اظہرصدیق نے مؤقف اپنایا کہ کاربن کا جلاؤ روکنے کےلئے ترسیل ختم کرانا ہوگی۔ محمود بوٹی کے پورے علاقے میں موجود صنعتوں پر کاربن استعمال ہوتاہے۔
ایڈووکٹ اظہرصدیق نے کہا کہ کاربن چنگ چی اور کنٹینرز کےذریعے کارخانوں تک پہنچا دیا جاتا ہے۔
ایمپوریم مال کے چیف ایگزیکٹو کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔
پاکستان سپر مارکیٹس ایسویسی ایشن کےجنرل سیکرٹری محمد عمران بھی عدالت پیش ہوئے بتایا کہ دس بجے رات مارکیٹس بندکرانے سے تاجر بہت خوش ہیں۔
محمد عمران سلیم جنرل سیکریٹری سپرمارکیٹس نے بتایا کہ دس بجے مارکیٹس مستقل بند ہونے سے بجلی کی بچت اور صحت کےمعاملات بہتر ہوں گے۔
عدالت نے کہا کہ معاشرے میں سکون آگیا ہے دس بجے مارکیٹس بند کرنے سے۔ بعد ازاں لاہورہائی کورٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے رات دس بجے کے بعد کاروبار کرنے والی مارکیٹوں کو دو لاکھ روپے جرمانے کا حکم دیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ سی سی پی او لاہور ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر افسران فوری احکامات پرعملدرآمد کروائے۔
محمد عمران سلیم نے کہا کہ عدالت سے درخواست کرتا ہوں تاحیات رات دس بجے مارکیٹیں بند کرنے کا حکم فرما دیں۔ ہم سکون میں آچکے ہیں سب دوکاندار کا اس پراتفاق ہے۔




















