Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مجھ پر حملے کی تحقیقات میں رکاوٹ کون ڈال رہا ہے؟ عمران خان

عمران خان نے کہا ہے کہ مجھ پرحملے کی تحقیقات میں رکاوٹ کون ڈال رہا ہے؟ جے آئی ٹی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ 

چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے وکلا سے ویڈیو کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی کو پوتے پوتیوں کے سانے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ میں اپنے اوپرہونے والے حملے پرمقدمہ درج نہیں کراسکا، پچتر سالہ اعظم سواتی پر ٹوئٹ کرنے پرپورے ملک میں مقدمات درج ہوئے۔ مجھ پر حملے کی پلاننگ پہلے سے کی جا رہی تھی۔

وکلا سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں ایسا بحران پہلے کبھی نہیں آیا۔ اقتدار میں بیٹھےسب حکمران فیل ہو چکے ہیں۔  حکومت کو کوئی بھی پیسے دینے کو تیار نہیں ہے۔ ملک کو دانستہ طور پر بحرانوں کا شکار کیا گیا۔ حکمران فیل ہو چکے ہیں، معیشت کی بہتری کے لیے ان کے پاسک کوئی حل نہیں ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کوئی اس حکومت کو پیسے دینے کو تیار نہیں سعودی عرب نے پاکستان کی امداد مشروط کردی، سعودی عرب نے  کہا کہ ہم اس طرح پیسے نہیں دیں گے۔ ان دو خاندانوں کی دولت بڑھ گئی اور پاکستان غریب ہو گیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ وکلا پاکستان کو دلدل سے نکال سکتے ہیں۔ سازش کے تحت رجیم چینج کا فیصلہ کیا گیا۔ رجیم سازش کے بعد ملک میں بحران آیا۔ شہباز شریف دنیا کا چکر لگا رہا ہے لیکن کوئی اسے پیسے نہیں دے رہا۔ ملک میں بے روزگاری بڑھ رہی ہے، بلاول بھٹو تو ملک میں نظرنہیں آتا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کا ڈیفالٹ رسک 90 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ چار سال میں ہم نے اتنے دورے نہیں کیے جتنے نوماہ میں شہباز شریف نے کیے ہیں۔ پاکستان میں سری لنکا جیسی صورت حال بن رہی ہے۔ آئی ایم ایف کی شرائط تسلیم کرنے سے مہنگائی مذید بڑھ جائے گی۔ بحرانوں نے نکلنے کا واحد حل قانون کی بالا دستی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے پاس ایل سیز کھولنے کے پیسے نہیں ہیں۔ معیشت کی بہتری کے لیے حکمرانوں کے پاس کوئی پلان نہیں ہے۔ آئی ایم ایف شرائط کے بعد پیسے دے گا۔ خوف ہے تیل خریدنے کے لیے بھی سری لنکا کی طرح پیسے نہ ہوں۔

انھوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نامورڈاکوؤں کو سازش کے تحت مسلط کردیا گیا ہے۔ انھوں نے اپنے خلاف تمام کیسز ختم کرالیے ہیں۔ ان سب کی کوشش رہی کہ کسی طرح سیلاب کو پیچ کر پیسا لےکر آئیں۔ ان لوگوں نے سب سے امید لگائی ہوئی ہے کہ سعودی عرب یا چین پیسے دے دے۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے بعد ہر چیز مہنگی ہو جائے گی۔ آئی ایم ایف شرائط کے بعد روپے کی قدرمیں کمی ہوگی، شرائط ماننے کے بعد پیٹرولیم کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ مہنگائی میں 50 فیصد اضافہ ہو جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں ناانصافی اورظلم کے خلاف جہاد کرنا ہے، اوورسیز پاکستانیوں نے میری بہت مدد کی، ملک کو دلدل سے اوورسیز پاکستانی نکالیں گے۔

عمران خان نے مذید کہا کہ شہبازشریف نے کشمیریوں کی قربانی کو نظرانداز کیا۔ بھارت کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہا ہے اور شہباز شریف مذاکرات کی باتیں کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں