Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف کازلسٹ منسوخ کردی گئی

لاہورہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف کازلسٹ منسوخ کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ کے لارجر بنچ کے ممبر جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی کاز لسٹ منسوخ کی گئی۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کے خلاف درخواست پر آج سماعت ہونا تھی۔ عدالت نے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کررکھا تھا۔

چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بنچ نے درخواستوں پر سماعت کرنا تھی۔

ملزمان نے دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کو عدالتِ عالیہ میں چیلنج کررکھا ہے۔

بنچ میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس مس عالیہ نیلم، جسٹس سید شہباز لی رضوی، جسٹس مرزا وقاص رؤف، جسٹس سردار محمد سرفرازڈوگر اور جسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں۔

عدالت میں وفاقی اور پنجاب حکومت کے لاء افسران کو بھی پیش ہونا تھا۔

درخواست گزاروں نے 30 جنوری 2019 کو دوسری جے آئی ٹی کے خلاف لاہورہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ گزشتہ چار سالوں سے کیس عدالتِ عالیہ میں زیر سماعت ہے۔

متعلقہ خبریں