Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک بھر میں بجلی کے بلیک آؤٹ کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

ملک بھرمیں بجلی کے بلیک آؤٹ کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں ملک بھر میں بجلی کے بلیک آؤٹ کے خلاف درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کےسربراہ اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ ملک بھر میں جاری شٹ ڈاؤن سے اربوں روپے کا نقصان ہوا، شہریوں کو شدید مشکلات اور پیٹرول کی قلت کا سامنا رہا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پانی کی عدم دستیابی سے عام شہری بلبلا اٹھے۔ بجلی کا طول شٹ ڈاؤن ملکی مفاد کے خلاف ہے۔

ایڈووکیٹ اظہرصدیق نے درخواست میں مؤقف پیش کیا کہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث پہلے ہی انڈسٹریاں بند ہو رہی ہیں، حکومتی عدم توجہی اوراداروں کی غفلت کے باعث ملک بھر میں شٹ ڈاؤن ہوا۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت واقعہ میں ملوث ذمہ داروں کے تعین اور ان کےخلاف کارروائی کاحکم دے اورعدالت بجلی کی شٹ ڈاؤن کی روک تھام کے لیے اقدامات کا حکم دے۔

متعلقہ خبریں