Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وکلا کمپلیکس کی جلد تعمیرکا معاملہ؛ سی ڈی اے کودوہفتوں میں کام کی پیشرفت سے آگاہ کرنے کی ہدایت

عدالت نے وکلا کمپلیکس کی جلد تعمیرکے معاملے میں سی ڈی اے کودوہفتوں میں کام کی پیشرفت سے آگاہ کرنے کی ہدایت کردی۔

وکلا کمپلیکس کی جلد تعمیرکا معاملہ، سی ڈی اے کودوہفتوں میں کام کی پیشرفت کی ہدایت

اسلام آباد ہائی کورٹ میں وکلا کمپلیکس کی جلد تعمیرسے متعلق اسلام آباد بار کی درخواست پر سماعت  ہوئی۔ سماعت کے دوران  وکلا کمپلیکس کی تعمیر کا آغاز ہو گیا ہے، سی ڈی اے وکیل نے عدالت کو آگاہ کردیا۔

 چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ وکیل سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ درخواست نمٹا نہیں رہے دو ہفتے بعد کام کی پیش رفت سے آگاہ کریں جس پر وکیل سی ڈی اے نے جواب دیا کہ کل ڈسٹرکٹ بار کے نمائندوں کی موجودگی میں کام شروع ہوگیا ہے۔ کل بار نے بہت بڑا صدقہ بھی دیا ہے ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، صدر اسلام آباد بار ایسوسی ایشن قیصر امام، بلال مغل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

سی ڈی اے کی جانب سے لیگل ایڈوائزر جواد نذیر اور ڈائریکٹر لینڈ بھی عدالت میں پیش ہوئے.

چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کام شروع ہوگیا ہے تو ٹائم لائن کیا ہے؟  جس پر نذیرجواد وکیل سی ڈی اے نے جواب دیا کہ ایگریمنٹ کے مطابق ایک سال میں کام مکمل ہوگا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ایک سال کا کہیں ذکرموجود ہے؟ جس پر وکیل سی ڈی اے نے جواب دیا کہ ایک سال کا ایگریمنٹ میں ذکر ہے۔

صدر ڈسٹرکٹ بار نے استدعا کی کہ ہماری درخواست ہے کہ ہماری درخواست نمٹائی نہ جائے، کیا پتہ کل کام رک جائے۔ جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے ڈسٹرکٹ بار کے صدر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے والے جہاں دائیں بائیں ہونگے آپ عدالت آجانا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ اورمیں یہ بھی بتادوں یہ دائیں بائیں ہونگے جس پرعدالت میں قہقہے لگے۔

عدالت عالیہ نے صدر ڈسٹرکٹ بار کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں