Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب میں انتخابات کاشیڈول جاری نہ کرنے اور گورنر کیخلاف عدالت میں درخواست دائر

پنجاب میں انتخابات کا شیڈول جاری نہ کرنے اور گورنر کو عہدے سے ہٹانے کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق کی جانب سے دائرکی گئی ہے۔

درخواست میں الیکشن کمیشن، گورنر پنجاب اور حکومت پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل کے نوے دن میں انتخابات کرانا آئینی تقاضا ہے، پنجاب اسمبلی کی تحلیل کےباوجود انتخابی شیڈول جاری نہ ہونے سے انتخابی ماحول نہیں بن پایا۔

اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے درخواست میں مؤقف پیش کیا کہ صاف شفاف انتخابات کےلئے انتخابی شیڈول کااجراء جمہوری اساس ہے، آئین کے آرٹیکل105 کے برعکس گورنر بدنیتی کی بنا پر انتخابی شیڈول جاری نہیں کررہے، انتخابی شیڈول میں تاخیر کرکے گورنر اپنے حلف اور آئین کی خلاف ورزی کےمرتکب ہورہے ہیں۔

درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ عدالت آئین کےآرٹیکل 218 کی شق 3 کے تحت گورنر پنجاب کو انتخابی شیڈول جاری کرنے کاحکم دے، حلف کی خلاف ورزی پر عدالت گورنر پنجاب کو عہدے سے بھی ہٹانے کے احکامات صادر کرے۔

متعلقہ خبریں