Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران خان کی الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

سابق وزیراعظم عمران خان کی الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف درخواست لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کا پانچ رکنی بنچ 30 جنوری کو عمران خان کی الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف درخواست پر سماعت کرے گا۔

لاہور ہائی کورٹ کے  پانچ رکنی  بنچ  کے سربراہ جسٹس شاہد بلال حسن ہیں جب کہ لارجر  بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس شاہد کریم شامل۔

جسٹس شہرام سرور اور جسٹس جواد حسن بھی لارجربنچ کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کو چیلنج کر رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں