Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فواد چوہدری کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی

فواد چوہدری کی درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری کے معاملے میں عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق سماعت کے دوران ایڈیشنل سیشن جج کے حکم کے باوجود پراسیکیوشن کی طرف سے کوئی پیش نہ ہوا۔

رہنما تحریکِ انصاف فواد چوہدری کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ تفتیشی کے پلیٹ لٹس چیک کروا لیں، کیا پولیس سب سے بالاتر ہے؟

عدالت نے فواد چوہدری کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کل سوا 2 بجے تک ملتوی کر دی۔

لاہور ہائی کورٹ میں سماعت

اس سے قبل لاہورہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے سماعت بارہ بجے تک ملتوی کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کی جانب سے رپورٹ پیش کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کو اپنے دستخط کے ساتھ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

خبر کی مکمل تفصیل

متعلقہ خبریں