Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، لا افسران اوردیگرکی برطرفیوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، لا افسروں اور خودمختار اداروں کے سربراہوں کی برطرفیوں سے متعلق کیس کےلیے مقررکردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، لاافسران اور خودمختار اداروں کے سربراہوں کی برطرفیوں سے متعلق کیس کی سماعت چھ فروری کو لاہورہائی کورٹ میں ہوگی۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کا پانچ رکنی لارجربنچ 06 فروری کو سماعت کرے گا۔

لاہور ہائی کورٹ کے لارجربنچ میں جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس مزمل اختر شبیر، جسٹس رسال حسن سید اور جسٹس عاصم حفیظ بھی شامل ہیں۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اورلا افسروں نے نگران حکومت کی جانب سے اپنی برطرفیوں کوچیلنج کررکھا ہے جبکہ خود مختار اداروں کے سربراہوں اور بورڈز ارکان نے بھی اپنی برطرفیوں کو چیلنج کررکھا ہے۔

عدالت عالیہ کےسنگل بنچ نے تاحکم ثانی ایڈووکیٹ جنرل اور لاء افسروں کو عہدوں پر بحال کیاتھا۔ سنگل بنچ نے کیس لارجر بنچ کے پاس بھجوانے کی سفارش کی تھی۔

متعلقہ خبریں