Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ریلوے میں کرپشن کے ملزم کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پرمسترد

عدالتِ عظمٰی نے ریلوے میں کرپشن کے ملزم عدنان شافع کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر مسترد کردی۔

دوران سماعت وکیل نے کہا ملزم بیس گریڈ کا آفیسر ہے بھاگ کر باہر نہیں جا سکتا۔ جس پر جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس دیے بڑے بڑے ہی باہر بھاگتے ہیں۔

ریلوے میں کرپشن کے ملزم کی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی.

وکیل ملزم نے عدالت کو بتایا کہ 22 لاکھ لینے کا الزام ہے جبکہ 33 لاکھ واپس کیے گئے.

جسٹس سردار طارق نے کہا الزام لگنے کے بعد پیسے واپس کیے گئے. جسٹس حسن اظہر رضوی بولے 15 لاکھ بینک ٹرانزیکشن سے واپس کرنا ثابت ہوتا ہے.

وکیل ملزم نے کہا گریڈ بیس کا سرکاری ملازم ہے باہر نہیں بھاگ سکتا ہے جبکہ 6 ماہ سے ایف آئی اے کی حراست میں ہے.

وکیل مدعی میاں سہیل نے کہا ملزم نے ریلوے کو بہت نقصانات پہنچائے ہیں جبکہ میرے مؤکل سے مختلف خریداریوں کی مد میں 15 ملین سے زائد کی رقم لی. ملزم کے خلاف ریلوے نے بھی مقدمہ درج کروایا ہے.

متعلقہ خبریں