Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شیخ رشید کے راہداری ریمانڈ کی درخواست مری پولیس کو واپس

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے راہداری ریمانڈ کی درخواست مری پولیس کو واپس کردی۔

تفصیلات کے مطابق مری پولیس عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے راہداری ریمانڈ کے لیے دوبارہ اسلام آباد کچہری پہنچ گئی اور جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت میں شیخ رشید کی طلبی کی درخواست کی جس پر عدالت نے درخواست مری پولیس کو واپس کردی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے مری پولیس کو ہدایت کی کہ پہلے پراسس فالو کریں پھر میرے پاس آئیں۔ سیشن جج کے پاس پہلے درخواست جائے گی، سیشن جج مجھے مارک کریں گے پھر سماعت ہوگی۔

دوسری جانب راولپنڈی میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے خلاف مری میں درج مقدمے کے اخراج کیلئے دائر درخواست پر سماعت کل ہوگی۔

لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز کی چھٹی کے باعث آج سماعت نہ ہوسکی۔ شیخ رشید کی جانب سے سردار عبدالرازق خان ایڈوکیٹ نے گزشتہ روز درخواست دائر کی تھی۔

شیخ رشید کی جانب سے درخواست میں آئی جی پنجاب، آر پی او، سی پی او راولپنڈی اور ایس ایچ او تھانہ مری کو فریق بنایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں