Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگراں حکومت کی جانب سے تقرر تبادلوں کے معاملے پر لارجر بنچ بنانے کی سفارش

جسٹس جواد حسن نے نگراں حکومت کی جانب سے تقررتبادلوں کا معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں نگراں حکومت کی جانب سے تقرر تبادلوں کے معاملے پر عدالت نےشاہ محمود قریشی، حماد اظہراور فواد چوہدری کی درخواست پر لارجر بنچ بنانے کی سفارش کر دی۔

عدالت نے کیس چیف جسٹس لاہورہاٸی کورٹ محمد امیر بھٹی کو بھجوا دیا اور نوٹس جاری کرتے ہوٸے فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

جسٹس جواد حسن نے سماعت کرتے ہوئے پوچھا کہ یہ بتاٸیں اس وقت ایڈووکیٹ جنرل کون ہے پنجاب کا؟ سرکاری افسر نے جواب دیا کہ احمد اویس کو حکومت نے بحال کر دیا ہے اور وہ اپنے فراٸض انجام دے رے ہیں۔

جسٹس جواد حسن نے کہا کہ آپ خوش قسمت ہیں کہ صبح کیس فاٸل کرتے ہیں اور اسی وقت کیس لگ جاتا ہے۔ میں اکیلا ہی بیٹھا ہوں اورایسے تمام کیسز سن رہا ہوں۔ چیف جسٹس کو بھجواتے ہیں وہ ایک دن میں بنچ بنا دیں گے۔

متعلقہ خبریں