Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاشوں کی شناخت کے نظام  پرعمل درآمد کے کیس میں پنجاب حکومت کا جواب مسترد

عدالت عالیہ لاہور نے نشتراسپتال میں لاشوں کی بے حرمتی کے معاملے میں حکومت پنجاب کی جانب سے جمع کرایا گیا مبہم جواب مسترد کردیا

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں نشتر اسپتال ملتان میں لاشوں کی بے حرمتی اور لاوارث لاشوں کی شناخت کے نظام پرعمل درآمد کےکیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران سیکریٹری صحت پنجاب کی جانب سے مبہم جواب آج بھی عدالت نے مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ کوئی بھی ادارہ اس معاملے میں سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہا، برسوں سے دیے حکم پرعمل کیوں نہیں ہورہا؟

جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کہا کہ عدالتی فیصلے پر عمل کرنا ہے یا تمام متعلقہ سیکرٹریز کو بلالیا جائے۔ جب تک ایم او یو پر دستخط نہیں ہوتے اس وقت تک عمل درآمد کیسے ہوگا۔

وکیل سیکرٹری صحت نے بتایا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ اور نادرا کو لیٹر لکھ دیے گئے ہیں۔ اسپتالوں کی انتظامیہ کو نادرا کےپورٹل تک رسائی نہیں ہے۔ پورٹل تک ڈیٹا انٹری کی رسائی کےلئے نادرا کو خط لکھا گیاہے۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی کی عدالت میں وائی ڈے اے کے سیکریٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نےدلائل دییتے ہوئے کہا کہ لاوارث لاشوں کی شناخت کےلئے بنائے گئے میکنزم پرکوئی عمل نہیں ہو رہا۔ محکمہ صحت اور نادرا بے معنی رپورٹیں داخل کرکے بری الزمہ نہیں ہوسکتا۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ لاوارٹ لاشوں کےبائیومیٹرک نظام پنجاب کےتمام اسپتالوں میں نافذ کردیاگیا ہے جبکہ ڈاکٹر سلمان کاظمی نے مؤقف اپنایا کہ ایسا کوئی بھی نظام اسپتالوں میں نصب نہیں ہوا۔

لاہور ہائی کورٹ حکومت پنجاب کی جانب سے جمع کرایا گیا مبہم جواب مسترد کردیا۔

متعلقہ خبریں