Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اے جی پنجاب اور اداروں کے سربراہوں کی برطرفیوں کاکیس، سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل

لاہورہائی کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور خودمختار اداروں کے سربراہوں کی برطرفیوں کے کیس کی سماعت کےلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور خودمختار اداروں کے سربراہوں کی برطرفیوں کے کیس کی سماعت کرنے کے لیے نیا پانچ رکنی بنچ تشکیل دے دیا گیا۔

جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ کل کیس کی سماعت کرے گا۔

جسٹس مزمل اخترشبیر کی جگہ جسٹس انوار حسین کو بنچ میں شامل کیا گیا ہے، سرکاری وکیل کی جانب سے جسٹس مزمل اختر شبیر پر اعتراض کے بعد پانچ رکنی بنچ تحلیل ہو گیا تھا۔

جسٹس علی باقر نجفی نے نیا لارجر بنچ تشکیل دینے کے لئے درخواستیں چیف جسٹس کو واپس بھجوائی تھی۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور لاء افسروں،خود، مختار اداروں کے سربراہوں نے نگران حکومت کی جانب سے کی گئی برطرفیوں کو چیلنج کررکھا ہے۔

عدالت عالیہ کے سنگل بنچ نے تاحکم ثانی ایڈووکیٹ جنرل اور لاء افسروں کو عہدوں پر بحال کیا تھا، سنگل بنچ نے کیس لارجر بنچ کےپاس بھجوانے کی سفارش کی تھی۔

تحلیل کردہ بنچ میں جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس مزمل اختر شبیر، جسٹس شاہد کریم اور جسٹس عاصم حفیظ بنچ میں شامل تھے۔

نگران حکومت کی جانب سے برطرفیوں اور تعیناتیوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت کاآغاز ہوا توایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سرور نہنگ نے جسٹس مزمل اختر شبیر کی بنچ میں شمولیت پر اعتراض کیا۔ کہا کہ فاضل جج اس کیس کی سماعت کرچکے ہیں بہتر ہے وہ اس بنچ سے خود کو الگ کر لیں۔

متعلقہ خبریں