Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ضمنی حلقوں کاانتخابی شیڈول جاری کرنےکا کیس، الیکشن کمیشن، گورنر پنجاب کو نوٹس

عدالت عالیہ لاہورنے ضمنی حلقوں کا انتخابی شیڈول جاری کرنے کے کیس میں الیکشن کمیشن اور گورنر پنجاب کو نوٹس جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں پنجاب میں عام انتخابات کی بجائے قومی ضمنی حلقوں کاانتخابی شیڈول جاری کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

جسٹس جواد حسن نے سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور گورنر پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مذید سماعت 09 فروری تک ملتوی کردی۔

سماعت کے دوران جوڈیشل ایکٹوازم پینل کےسربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے منیر احمد کی درخواست پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ  الیکشن کمیشن نے بدنیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی اسمبلی کےحلقوں کا ضمنی شیڈول جاری کردیا۔

اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ عام انتخابات کا شیڈول جاری نہ ہونے سے حلقے کےووٹرز کااستحقاق مجروع ہورہا ہے۔  اسمبلیوں کی تحلیل کے نوے دن میں انتخابات کرانا آئینی تقاضا ہے۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کےباوجود انتخابی شیڈول جاری نہ کرکے الیکشن کمیشن آئین سے انحراف کررہا ہے۔ صاف شفاف انتخابات کےلئے انتخابی شیڈول کااجرا جمہوری اساس ہے۔

اظہرصدیق ایڈووکٹ نے یہ مؤقف بھی پیش کیا کہ آئین کےآرٹیکل105کےبرعکس گورنر بدنیتی کی بناء پر انتخابی شیڈول جاری نہیں کررہے۔ استدعا ہےکہ عدالت الیکشن کمیشن کو پنجاب کےانتخابی شیڈول جاری کرنے کاحکم دے۔

متعلقہ خبریں