بول نیوز کے اینکرعمران ریاض کی جانب سے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کےلئے درخواست دائرکر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سینئرصحافی اوراینکرپرسن بول نیوزعمران ریاض نے اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کےلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائرکی۔
سینئرصحافی عمران ریاض نے درخواست اظہرصدیق ایڈووکیٹ کےتوسط سے دائرکی ہے جس میں انھوں نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران ریاض پاکستان کے شہری اور ان کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں۔
ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ عدالتوں نے عمران ریاض کو مقدمات سے ڈسچارج کردیا۔ وفاقی وزارت داخلہ نے نام غیرقانونی طور پر ای سی ایل میں ڈالا۔
صحافی عمران ریاض کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ وفاقی وزارت داخلہ کے اس اقدام سے بنیادی حقوق سلب ہوئےہیں۔ آئین کےتحت کسی قانونی جوازکے بغیر شہریوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد نہیں کی جاسکتی۔
وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت نام ای سی سے نکالنے اور سفر کرنے کی اجازت دے۔




















