اسلام آباد ہائی کورٹ بارنے پنجاب اور خبیر پختون خوا میں الیکشن کی تاریخ کےاعلان کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے استدعا کی کہ سپریم کورٹ گورنر اور الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا حکم دے
اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے درخواست میں استدعا کی کہ سپریم کورٹ حکم دے کہ نوے دن کے اندرانتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔
سپریم کورٹ میں درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر شعیب شاہین نے دائر کی ہے۔ درخواست میں پنجاب اور کے پی کے گورنروں، الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔
دائر درخواست میں وفاق اور دونوں صوبائی چیف سیکریٹریوں کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے آئینی درخواست صدر سپریم کورٹ بارکی وساطت سے دائر کی ہے۔




















