Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ؛ وفاق کی استدعا پر سماعت پیر تک ملتوی

عدالتِ عالیہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر وفاق کی استدعا پر سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق کیسز پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سماعت کی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے مؤقف اختیار کیا کہ آئندہ کے الیکشن تو 125 پر ہی ہوں گے جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ آپ کا کیا پتا، پہلے بھی 101 پرالیکشن ہو رہے تھے پھر 125 کردیں۔

چیف جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ دیکھ لیتے ہیں تاکہ اس معاملے کو حتمی طور پر طے کردیا جائے۔ تاکہ کم از کم آئندہ الیکشن سے پہلے اسی پر الیکشن ہوں۔ سرکار جو پیسہ خرچ کر رہی وہ ہم میں سے پبلک سے جارہا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہم حکومت سے ایک بیان چاہیں گے تا کہ یہ الیکشن تو 125 یونین کونسلز پرہوں، وہ بیان وکیل نہیں بلکہ سیکریٹری داخلہ، وزیر یا اس لیول کا افسردے گا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ اس سے قبل توہین عدالت آئی تھی لیکن یقین دہانی کا کوئی بیان موجود نہیں تھا۔ ہم یقینی بنائیں گے تاکہ مستقبل میں ایسا کچھ نا ہو۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامررحمان کی عدم موجودگی پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاق کی استدعا پر سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں