لاہورہائی کورٹ نے آئندہ سماعت پرسابق وزیراعظم عمران خان کو طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی درخواست ضمانت کے دستاویزات میں فرق کے معاملے میں لاہورہائی کورٹ نے دستخطوں کے معاملے پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے آٸندہ سماعت پرعمران خان کو طلب کرلیا، جسٹس طارق سلیم شیخ نے دستخطوں کے معاملے پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔
عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ عمران خان آئندہ سماعت پرعدالت میں پیش ہوں گے۔
عمران خان کے وکیل خواجہ احمد طارق نے سیکیورٹی کیلئے آئی جی پولیس کو ہدایات دینے کی استدعا کی جس پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ خواجہ احمد طارق سلیم ایڈووکیٹ کی استدعا قابل عمل ہے۔
لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ خواجہ احمد طارق ایڈووکیٹ آئی جی پولیس سے سیکیورٹی انتظامات کیلئے ملاقات کریں۔ عمران خان کیخلاف دستخطوں کے معاملے مزید سماعت 20 فروری کو دو بجے ہوگی۔




















