Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتخابات کی تاریخ سے متعلق سنگل بنچ کافیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ سے متعلق سنگل بنچ کےفیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انتخابات کی تاریخ سے متعلق الیکشن کمیشن نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی جس میں الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف اور گورنر پنجاب کو فریق بنایا ہے۔

انٹرا کورٹ اپیل میں الیکشن کمیشن نے مؤقف پیش کیا کہ سنگل بنچ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔ قانون کے مطابق الیکشن کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا اختیار نہیں ہے۔

انٹراکورٹ اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کو الیکشن کی تاریخ کا کہنا آئین اور الیکشن ایکٹ کے خلاف ہے۔ استدعا ہے کہ الیکشن کی تاریخ سے متعلق سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ درخواست کے فیصلے تک سنگل بنچ کے فیصلے کو معطل کیا جائے۔

اس سے قبل لاہورہائی کورٹ نے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔ خبر کی تفصیل

واضح رہے کہ آج صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کو ایک بار پھر خط لکھا گیا ہے جس میں اانھیں انتخابات سے متعلق ہنگامی اجلاس کی دعوت دی گئی ہے۔

صدرمملکت کی جانب سے چیف الیکشن کمشنرکو خط میں کیا کہا گیا؟ تفصیل پڑھیں

متعلقہ خبریں