Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاوارث لاشوں کا ڈیٹا مرتب کرنے کے معاملے پر چیف سیکریٹری پنجاب طلب

عدالت نے لاوارث لاشوں کا ڈیٹا مرتب کرنے کے معاملے پرچیف سیکریٹری پنجاب کو طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں لاوارث لاشوں کا سرکاری اسپتالوں میں ڈیٹا مرتب نہ کرنے کےکیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے حکم دیا کہ عدالتی حکم پر24تاریخ تک عمل نہ ہونے کی صورت میں چیف سیکریٹری پنجاب عدالت میں پیش ہوں۔

عمل درآمد رپورٹ پیش نہ کرنے پرعدالت نے اظہارِ برہمی کیا اورعدالت نے متعلقہ محکموں کی مبہم رپورٹس مسترد کردیں۔

جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار منیر احمد کے وکیل اظہر صدیق نےدلائل دیے۔

وکیل اظہرصدیق نے دلائل دیے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو عدالتی حکم پر کل عدالت میں پیش ہونا پڑا۔ بیوروکریسی نے قسم کھائی ہے کہ عدالت کے کسی حکم پرعمل نہیں کرنا۔

وکیل اظہرصدیق نے مذید کہا کہ جب تک چیف سیکریٹری کو نہیں بلایا جائے گا کوئی افسر کام نہیں کرے گا۔

متعلقہ خبریں