Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر کو الیکشن شیڈول جاری کرنے کی درخواست ثمر آور قرار دینے کیلئے متفرق درخواست دائر

انتخابی شیڈول جاری ہونے کے معاملے میں صدرمملکت کو الیکشن شیڈول جاری کرنے کی درخواست ثمر آور قرار دینے کےلیے متفرق درخواست دائرکر دی گئی

تفصیلات کے مطابق درخواست منیر احمد نامی شہری نے اپنے وکیل اظہر صدیق کےتوسط سے لاہور ہائی کورٹ میں دائرکی ہے۔

وکیل اظہرصدیق نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ صدرمملکت نے آئین کے آرٹیکل 57 کے تحت انتخابی شیڈول جاری کردیا۔ صدرکا اقدام آئینی اورقانون کی منشا کےمطابق ہے۔

وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ گورنرنے انتخابی شیڈول جاری نہ کرکے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی۔ گورنرکے اختیار استعمال نہ کرنے پرصدرمملکت کو انتخابی شیڈول جاری کرنا پڑا۔

وکیل اظہرصدیق نے استدعا کی کہ صدرمملکت کی جانب سے انتخابی شیڈول جاری ہونے کی بنا پرصدر کو حکم دینے کی درخواست ثمر آور قرار دی جائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں انتخابات کی تاریخ دے دی گئی۔

متعلقہ خبریں