Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے مری ضلع بحال کر دیا

ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے نگراں حکومت کا نوٹیفکیشن معطل کرکے مری ضلع بحال کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے مری کے ضلع بنانے کا نگران حکومت کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

عدالت نے نگراں وزیراعلٰی اور حکومت کو نوٹس کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور کہا کہ مری ضلع کا درجہ کیوں ختم کیا گیا؟

ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس تنویرسلطان نے فیصلہ سنا یا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت ستی، سابق ایم این اے صداقت عباسی، سابق ناظم شکیل عباسی، صدرانجمن تاجران مری اخلاق عباسی نے چیلنج کیا تھا۔

متعلقہ خبریں