Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران خان کی عبوری ضمانت کا فیصلہ روکنے کی درخواست پرتحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی بنکنگ کورٹ کوعبوری ضمانت کا فیصلہ روکنے کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ 

بنکنگ کورٹ میں پیش کیا گیا تحریری حکم نامہ چھ صفحات پرمشتمل ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے چھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ بظاہردرخواست گزارنے حاضری سے استثنیٰ کیلئے سٹیسفیکٹری وضاحت بنکنگ کورٹ میں پیش کی، جج بنکنگ کورٹ نے عمران خان کو طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ دے کر کوئی غیر قانونی عمل نہیں کیا۔

عدالتِ عالیہ نے حکم نامے میں کہا کہ میڈیکل رپورٹس کو غلط کہنے کیلئے کو ٹھوس شواہد موجود نہیں ہیں۔ سرکاری وکیل نے درخواست گزارکے طبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست دائر کی ہے، تاثر ملتا ہے کہ سرکار عمران خان کو علاج کیلئے یا پیش کی گئی میڈیکل رپورٹس کی تصدیق کیلئے وقت دینا چاہتی ہے۔

تحریری حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار 25 فروری کو عدالت پیش ہوجائیں توانہیں اعتراض نہیں ہوگا۔ درخواست گزارکے وکیل نے بتایا کہ لاہورہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کے بعد عمران خان نے تین مارچ کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم نامے کے مطابق درخواست گزار نے اٹھائیس فروری کو عدالت کے روبرو پیش ہونے کی کمٹمنٹ دی ہے، توقع کرتے ہیں کہ بکنگ کورٹ اٹھائیس فروری تک میڈیکل بورڈ کی تشکیل اور عبوری ضمانت کی درخواست پر کوئی فیصلہ جاری نہیں کرے گی۔ انصاف کا تقاضا ہے کہ عمران خان کی درخواست نمٹا دی جائے۔

بنکنگ عدالت اسلام آباد میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کی خبر بھی پڑھیں۔

متعلقہ خبریں