چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے اپنے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے کو خارج کرنے کی درخواست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سیکرٹریٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے درخواست دی گئی ہے جس میں انھوں نے اپنے خلاف فرج مقدمے کو جھوٹا، من گھڑت اور بے بنیاد قراردیا ہے۔
درخواست میں سربراہ تحریکِ انصاف نے کہا ہے کہ مقدمہ تحریک انصاف کی ساکھہ کو نقصان پہنچانے کے لیے درج کیا گیاہے۔ ہمیشہ قانون کی بالادستی اورحمکرانی پر یقین رکھا۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے درخواست لکھا کہ میرے خلاف مقدمے کو خارج کیا جائے۔
درخواست عمران خان کے وکیل سردار مسروف خان عابد نے تھانہ سیکرٹریٹ میں جمع کروائی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئیعمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم والے عدلیہ پر حملہ آور ہو کر انتخابات سے بھاگنا چاہتے ہیں۔
انھوں نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں کہی۔




















