Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب، کے پی انتخابات ازخود نوٹس پرسپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے بیان میں اظہارِتشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ آئین کو برقرار رکھنا سپریم کورٹ کی ذمہ داری تھی اور انہوں نے آج اپنے فیصلے کے ذریعے بہادری سے یہ کام کیا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی کا دعویٰ ہے۔ ہم اپنی جیل بھرو تحریک کو معطل کر رہے ہیں۔ کے پی اور پنجاب میں انتخابی مہم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 90 دن میں انتخابات کروانے کا حکم دیا ہے، عدالتِ عظمٰی نے سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کا محفوظ فیصلہ سنایا۔

فیصلہ ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ کی کراچی اور لاہور رجسٹری میں بھی سنایا  گیا۔ عدالتِ عظمٰی کے تین رکنی بینچ نے تین دو سے فیصلہ سنایا۔ جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس منصورعلی شاہ نے درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیا تھا۔

مکمل خبر پڑھنے کے لیے لنک کھولیں۔

متعلقہ خبریں