Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سابق وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کیخلاف نیب کی درخواست واپس

سپریم کورٹ نے سابق وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک کے خلاف نیب کی درخواست واپس لینے پر نمٹا دی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک کی ضمانت منسوخی کی نیب درخواست پر سماعت کی۔

چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔

نیب کی جانب مؤقف اختیار کیا گیا کہ ڈاکٹرعبدالمالک کے خلاف نیب آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کررہا تھا، نیب ترمیمی قانون کے بعد ڈاکٹرعبدالمالک کے خلاف نیب انکوائری روک دی گئی ہے۔

نیب نے عدالتِ عظمٰی کو بتایا کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کی ضمانت منسوخی کی درخواست غیرمؤثرہوگئی، واپس لیتے ہیں۔

سپریم کورٹ نے سابق وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک کے خلاف نیب کی درخواست واپس لینے پر نمٹا دی۔

متعلقہ خبریں