Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عدلیہ مخالف بیان؛ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے خلاف درخواست دائر

عدلیہ مخالف بیان کے معاملے پروفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں عدلیہ مخالف بیان بازی پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے خلاف درخواست دائرکی گئی۔ یہ درخواست رانا شاہد ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اعلی عدلیہ کےججز کے خلاف بات کی۔ اعظم نذیر تارڑ نے اعلی عدلیہ کے الیکشن سے متعلق لیے گئے ازخود نوٹس کو ایڈوینچر قراردیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ اس کی قیمت قوم چکائے گی یہ الفاظ واضع طورپرعدلیہ مخالف بیانیہ ہے۔ ججز قانونی اور آئینی نکات پر اپنی رائے پر کاربند رہنے کےہابند ہیں۔ ججز کی قانونی رائے پرسیاسی بیان بازی عدلیہ کو اسکینڈلائز کرنے کے مترادف ہے۔

درخواست گزاررانا شاہد ایڈووکیٹ نے مؤقف پیش کیا کہ عدلیہ مخالف بیان بازی پر وفاقی وزیرقانون کو عدالت طلب کیاجائے اور انھوں نے استدعا کی کہ عدالت وفاقی وزیرکےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

لاہورہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے درخواست کےقابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل طلب کرلیے اور عدالت نے اسی نوعیت کی تمام درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 6 مارچ تک ملتوی کردی۔

درخواست گزار رانا شاہد ایڈووکیٹ نے دلائل دیے عدلیہ مخالف بیان بازی پر وفاقی وزیرقانون کو عدالت طلب کیاجائے اوران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

متعلقہ خبریں